فائیورپر سب سے زیادہ کمانے والی قابل فخر پاکستانی لڑکی رابعہ انعم

فائیورپر سب سے زیادہ کمانے والی قابل فخر پاکستانی لڑکی رابعہ انعم

لاہور: آئی ٹی کی دنیا میں بہت سارے پاکستانی اپنا نام بنا چکے ہیں خاص طور پر ارفعہ کریم نے اپنی چھوٹی عمر میں آئی ٹی کی دینا میں بڑا نام پیدا کیا۔ ارفعہ کریم نے پاکستان میں بہت سارے لوگوں کو متاثر کیا ۔ یہان ہم آپکو کو ایسے لوگوں سے ملواتے ہیں جن لوگوں اپنا نام پیدا کیا،عبدولی پہلے بریانی کا کاروبار کرتے تھے اب وہ سالانہ بنیادوں پر دس ملین آن لائن ٹیچنگ کے ذریعے کماتے ہیں،ایک اور صاحب حارث ذوالفقار ایک ویب ڈویلپر ہیں اور یہ دس ملین روپے تک کماتے ہیں۔
اگرچہ اس فیلڈ میں لڑکیا ں بہت ہی کم نظر آتی ہیں لیکن تبدیلی رونما ضرور ہو رہی ہے اس تبدیلی کا ایک نام ہے انعم ذالفقار جو سوشل میڈیا پر اپنا کاروبار چلا رہی ہیں اور وہ اپنے خواب کو سچ کر رہی ہیں،انعم ایبٹ آباد میں پیدا ہوئیں اور کراچی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد منتقل ہوگئیں جہاں اُنھوں نے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے سافٹ وئیر انجنئیر کی ڈگری حاصل کی ،تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ واپس ایبٹ آباد چلی گئی اور جہاں اُس نے جا کر فری لانسنگ شروع کر دی۔انعم کہتی ہیں میں نے یہ کام سوچ سمجھ کر شروع کیا ہے یہاں آپکی مہارت سے بڑھ سے کچھ نہیں ہے،انعم کو اپنے شوہر کے ذریعےفائیور کا پتا چلا،فائیور دنیا کا سب بڑھا فری لانسگ کا پلیٹ فارم ہے جہان لوگ اپنی مہارت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
انعم نے 2015میں فائیورپر کام شروع کر دیا اور جلد فائیر پر سب سے کمانے والی بن گئی،انعم نے فائیورکر 30مختلف کام کر سکتی ہے ،اس کا مطلب انعم فائیر پر بہت تیزی کام کر رہی ہے،فائیور کی انتظامیہ نے انعم کو سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جس میں اُن کو پاکستان میں سب سے زیادہ کمانے والی قرار دیا گیا ہے۔انعم بہت ساری پاکستان لڑکیوں کے لیے ایک ایسا کردار ہے جو دوسرں کو اس کام میں آنے کے لیے متاثر کر رہا ہے