Get Alerts

رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا

رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا
کیپشن: نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہو گی۔۔۔۔۔فوٹو/ اسٹیٹ بینک فیس بُک پیج

لاہور: رواں سال کے لئے اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کر دیا جس کے بعد یکم رمضان کو بینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہو گی۔

اسٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امورسے مشاورت کرنے کے بعد زکوة کے نصاب کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہو گی اور زکوة کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ بینکوں میں 44 ہزار 415 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔