Get Alerts

مودی نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ بہار الیکشن کے لیے رچایا، بھارتی میڈیا اور اپوزیشن کا دعویٰ

مودی نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ بہار الیکشن کے لیے رچایا، بھارتی میڈیا اور اپوزیشن کا دعویٰ

نئی دہلی :پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اچانک انتخابی سرگرمیوں نے نیا سیاسی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور اپوزیشن جماعتیں اس حملے کو ایک منصوبہ بند فالس فلیگ قرار دے رہی ہیں، جس کا مقصد بہار اسمبلی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، کانگریس اور آر جے ڈی سمیت متعدد جماعتوں نے مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قومی سانحے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اے این آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آر جے ڈی نے پٹنہ میں وزیراعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف احتجاجی بینرز بھی آویزاں کیے۔

سینئر بھارتی صحافیوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پہلگام حملہ واقعی اتنا سنگین تھا تو وزیر اعظم صرف 45 گھنٹے بعد بہار میں انتخابی ریلیوں میں کیسے شریک ہو گئے؟ عوامی ردعمل اور سوشل میڈیا پر بھی یہ سوال موضوعِ بحث ہے کہ راہول گاندھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس واقعے سے بی جے پی کی نیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، اور شواہد اشارہ کر رہے ہیں کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ سیاسی منصوبے کا حصہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: