راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے تین الگ الگ آپریشنز میں مجموعی طور پر 5 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ دو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں ایک خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں علیحدہ کارروائی کے دوران 2 شدت پسند انجام کو پہنچے۔
ادھر مہمند میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کے دوران خارجیوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا، جہاں سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی اداروں اور عوامی مقامات پر حملوں میں ملوث تھے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔