Get Alerts

بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا

بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا

اسلام آباد : بھارت نے ایک بار پھر آزادی اظہار رائے کی نفی کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔

یہ اقدام اُس سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بھارتی صارفین کے لیے بند کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری ریاستی جبر، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم کو بے نقاب کیا تھا۔

سرکاری و عوامی حلقوں نے اس اقدام کو بھارت کی جانب سے "عدم برداشت اور اظہار رائے کے خلاف جارحیت" قرار دیا ہے۔ پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل سے بھارت کا غیر جمہوری چہرہ عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہو رہا ہے۔

ٹیگز: