تھائی لینڈ:تھائی لینڈ میں ہونے والے پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے باصلاحیت باکسر شہیر آفریدی نے بھارت کے رجوت سنگھ کو چوتھے راؤنڈ میں دھول چٹا دی۔ یہ جیت محض ایک فتح نہیں بلکہ ایک ناقابل شکست بھارتی باکسر کے غرور کا خاتمہ تھی، جو 8 مسلسل فتوحات کے بعد پہلی بار شکست کا سامنا کر رہا ہے۔
شہیر آفریدی کی تکنیکی مہارت، برق رفتاری اور بے مثال اعتماد نے بھارتی کیمپ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کی اس جیت کے بعد انہیں دنیا کے 50 بہترین پروفیشنل باکسروں میں شامل کیا گیا ہے
شائقین کا کہنا ہے کہ شہیر نے یہ صرف ایک فائٹ نہیں جیتی، بلکہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی اسٹیج پر جیتنے کا حوصلہ دیا ہے۔