Get Alerts

ٹرافی پر نظریں، دونوں کپتان جیت کے لیے پرعزم: بابر اور لبوشین کا فائنل سے قبل بڑا اعلان

ٹرافی پر نظریں، دونوں کپتان جیت کے لیے پرعزم: بابر اور لبوشین کا فائنل سے قبل بڑا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے فائنل سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور حیدرآباد کنگز مین کے قائد مارنس لبوشین کا کہنا ہے کہ وہ اس بڑے معرکے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بطور کپتان میری سب سے بڑی خواہش ٹرافی اٹھانا ہے، لیکن اس کے لیے ہمیں میدان میں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ بابر کا کہنا تھا کہ جب کپتان خود پرفارم کرتا ہے تو اس سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔
انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر دباؤ کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "ہاؤس فل" اسٹیڈیم کھلاڑیوں کے لیے دباؤ نہیں بلکہ حوصلے کا باعث بنتا ہے۔حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے اپنی ٹیم کے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا     ہم یہاں تک بہت ٹف میچز کھیل کر پہنچے ہیں، مجھے یقین ہے کہ فائنل میں بھی لڑکے اسی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔ لبوشین کا کہنا تھا کہ کامیابی کا واحد راستہ اپنے پلان پر سختی سے عمل کرنا اور اپنی مہارتوں (Skills) کا درست استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں موجود خود اعتمادی ہی انہیں اس مقام تک لے کر آئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ آج شام 7 بجے شروع ہوگا، جہاں ایک طرف بابر اعظم کی کلاس ہوگی تو دوسری طرف لبوشین کی کپتانی کا امتحان۔ شائقینِ کرکٹ ایک تاریخی مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

ٹیگز: