برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ آج برسبین میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم اب مختصر ترین فارمیٹ میں بھی آسٹریلوی کینگروز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر زیر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
پہلے ٹاکرے سے قبل سیریز کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور آسٹریلوی کپتان نے ٹرافی کے ہمراہ یادگار تصاویر بنوائیں۔ دونوں ٹیموں کے سربراہان نے ٹرافی کی رونمائی کے دوران خوشگوار موڈ میں گفتگو کی، تاہم دونوں نے سیریز جیتنے کے لیے اپنی اپنی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
دونوں ٹیموں نے برسبین کے میدان میں بھرپور مشقیں کیں تاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔