Get Alerts

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہو گی

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہو گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے کل دبئی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گی ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کھیلنے کے بعد اب پاکستان ٹیم کے مشکل امتحان کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کل دبئی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گی جہاں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔

پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جا ئے گا ۔ ٹیسٹ سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف نیلسن میں تین روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی ۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے میچ کے لیے اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ہنری نکولس ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

ٹیگز: