سری لنکا نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز "جادو " سے جیتی وہ کونسا جادو تھا ؟سابق قومی کھلاڑی کے ہو شربا انکشافات !

سری لنکا نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جادو کے بارے میں ضرور سوچنا چاہئے لیکن وہ کارکردگی کا جادو ہو،جو ٹیم اپنی کارکردگی کا جادو دکھائے گی وہ فتح حاصل کریگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز میں جادو کی مدد سے سری لنکن ٹیم کی جیت کے بارے میں وہ اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ جادو سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کا جادو تھا ۔جو ٹیم اپنی کارکردگی کا جادو دکھائے گی وہ فتح حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے ایک ہفتہ قبل دعوی کیا تھا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح شیمانزم کی مدد سے ہوئی تھی۔خیال رہے کہ شیمانزم ایک قدیم مذہب ہے جس میں بدروحوں کو قبضے میں رکھنے کا عقیدہ شامل ہے۔ 37 سالہ دنیش چندیمل کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔