Get Alerts

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سری لنکا نے دنیش چندی مل کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلا ن کر دیا۔

اسکواڈ کی کپتانی دنیش چندی مل کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیہرو تھرمانا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل سلو، کوسل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، روشین سلوا، نیروشین ڈیکویلا، رنگانا ہیراتھ، لکشن سینڈاکن، دلرووان پریرا، سورانگا لکمل شامل ہیں۔ٹیم میں دو نئے کھلاڑی سدھیراسماراوکرمااور روشین سلوا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
پاکستان سری لنکا2ٹیسٹ میچزکی سیریز28ستمبرسے یواے ای میں ہوگی۔