روس اور فرانس نے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کو مسترد کر دیا

روس اور فرانس نے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کو مسترد کر دیا

ماسکو/پیرس: روس اور  فرانس کے صدور نے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کو  مسترد   کر  دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانس کے صدر  امانوئیل میکرون نے گزشتہ روز  ایک دوسرے سے ٹیلیفون پر بات چیت  کی اور  جامع ایٹمی معاہدے  کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا   کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی ممالک ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کو بھی جامع ایٹمی معاہدے میں شامل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایران نے اسے سختی کے ساتھ مسترد  کر دیا۔

مصنف کے بارے میں