سید صلاح الدین کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کی نوکری بھی ختم

سید صلاح الدین کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کی نوکری بھی ختم


سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ‘ سید صلاح الدین کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ریاستی حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت انہیں نوکری سے بھی معطل کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار سید صلاح الدین کے فرزند سید یوسف کو ریاستی حکومت نے نوکری سے معطل کیا ہے ۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے سید یوسف کو پولیس تحویل میں دینے کے بعد ایگریکلچر محکمہ کے ڈائریکٹر نے حکمنامہ جاری کیا جس کے تحت سید یوسف کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ۔


عالمی برادری کی طرف سے بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اس واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔