گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے کا اضافہ

گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے کا اضافہ
کیپشن: گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے اور تیل کے فی کلو پیکٹ پر 33 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 354 روپے والا فی کلو برانڈڈ گھی کا پیکٹ 392 روپے میں دستیاب ہو گا اور اسی طرح تیل کے فی کلو  پیکٹ کی قیمت 33 روپے بڑھا دی گئی ہے جبکہ جس کے بعد برانڈڈ آئل کی فی کلو قیمت 355 سے بڑھا کر388 کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کلو والے برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت میں187 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے اور پانچ کلو والے گھی کی قیمت 1795 سے بڑھا کر1982 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے صرف 17 روز قبل ہی 15 اکتوبر کو مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کیا تھا اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے بڑھائے گئے تھے جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہو گیا تھا اور اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے  بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی تھی جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی تھی۔