شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات، کرکٹ کی بہتری کیلئے ذکا اشرف کی کوشش کو سراہا 

شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات، کرکٹ کی بہتری کیلئے ذکا اشرف کی کوشش کو سراہا 

لاہور: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کی کھیل کے لیے لگن اور شراکت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا"ہم پاکستان کے ایک ہیرو کے طور پر آپ کی تعریف کرتے ہیں، اور آپ نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے میدان میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور میدان کے باہر آپ کے طرز عمل دونوں کے ساتھ ملک کے ایک عظیم سفیر ہونے کا ثبوت دیا۔

شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کے ستاروں کے طور پر تیار کرنے اور انہیں مثبت انداز میں پاکستان کرکٹ کے بہترین نمائندے بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ذکا اشرف کی کوششوں اور تعاون کو بھی سراہا ۔

مصنف کے بارے میں