Get Alerts

پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں مفت سفر کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں مفت سفر کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں بلا معاوضہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹرو بس اتھارٹی کے حکام کے مطابق، ہمت کارڈ رکھنے والے خصوصی افراد اب میٹرو بس سروس، میٹرو ٹرین، اور اورنج لائن سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہمت کارڈ دکھا کر خصوصی افراد میٹرو بس ٹکٹ کاؤنٹر سے مفت ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمت کارڈ دکھانے والے افراد کو مکمل طور پر مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو ہفتے کے تمام دن دستیاب ہوں گی۔

ٹیگز: