Get Alerts

غزہ آپریشنز کے بارے میں امریکہ کو اطلاع دیتے ہیں، اجازت نہیں لیتے، نیتن یاہو

غزہ آپریشنز کے بارے میں امریکہ کو اطلاع دیتے ہیں، اجازت نہیں لیتے، نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ اعظم بینیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں امریکہ کو مطلع کیا جاتا ہے مگر ان سے اجازت حاصل نہیں کی جاتی۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے بعض حصوں میں اب بھی حماس کے ٹھکانے موجود ہیں جنہیں ختم کیا جا رہا ہے اور رفح و خان یونس میں موجود حماس کے مراکز کو بھی جلد نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے اسرائیلی فوج پر حملے کی کوشش کی تو حملہ آوروں اور اُن کی تنظیموں دونوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور غزہ میں فوج کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکورٹی کے معاملات کی اعلیٰ ذمہ داری وہ خود سنبھالتے ہیں اور اسے کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔

ادھر حماس نے امریکہ پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کروانے میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔

ٹیگز: