Get Alerts

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں، ون ڈے سیریز کی تیاریاں مکمل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں، ون ڈے سیریز کی تیاریاں مکمل

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔ پاکستانی ٹیم صبح ساڑھے 11 بجے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوپہر 2 بجے پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھی اور اب وہ ون ڈے سیریز میں بھی فتح کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: