اسلام آباد:سینیٹر اور سینئر سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور 27ویں آئینی ترمیم آسانی سے پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر مثبت قدم اٹھایا ہے، اور پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروائی جائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم ضروری ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو 28ویں ترمیم بھی منظور کرائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم ابھی مکمل طور پر نافذ نہیں ہو رہی، اس میں کچھ ترامیم کی جا رہی ہیں، اور سیکیورٹی اور تعلیم جیسے معاملات میں وفاقی سطح پر یکساں حکمت عملی ہونی چاہیے۔