وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 روزہ دورے پرامریکا روانہ ہو گئے۔ خواجہ آصف امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے کل ملاقات کریں گے جبکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے پرسوں ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت ہو گی۔ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاک امریکا سفارتی دوروں کا شیڈول وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔ رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں