سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

لندن: برطانیہ کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر تعلیم گلین کیگن نے کہا کہ اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد طلبا کے برتاؤ کو بہتر بنانا ہے۔ وقفے کے دوران بھی طلبا موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے طلبا اسکولوں میں تعلیم پر توجہ دیں۔ اس کا مقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالب علموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پڑھائی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے طلبا کی کارگردگی اور صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔