ورلڈ کپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
سورس: File

حیدر آباد:  ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ 

آسٹریلیا کیخلاف اپنے دوسرے میچ میں شاداب خان پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔

 بابر اعظم صرف بیٹنگ کے لیے میدان میں اتر یں گے۔

ca07be29f4e21e920523e7705c3fa268

 محمد رضوان کو بھی آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد حارث اسٹمپ سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

مصنف کے بارے میں