ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 10 دہشت گرد ہلاک

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 10 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی:ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔  جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نےضلع ٹانک کے عام علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔  کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں