Get Alerts

ہم صرف غزہ میں نہیں بلکہ خطے میں مکمل امن چاہتے ہیں ، ٹرمپ

ہم صرف غزہ میں نہیں بلکہ خطے میں مکمل امن چاہتے ہیں ، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازع کو ایک بار پھر ہزاروں سال پرانا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ "تقریباً تین ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔"

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوشش صرف غزہ میں امن لانے تک محدود نہیں بلکہ وہ مکمل اور پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا "ہم صرف غزہ میں نہیں بلکہ خطے میں مکمل امن چاہتے ہیں، اور اگر ایسا ممکن ہوا تو یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔"
صدر  ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری کشیدگی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ غزہ کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "صدر ٹرمپ حماس کے رویے پر ایک واضح ’سرخ لکیر‘ کھینچیں گے۔ امید ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو قبول کرلے گی۔"

ٹیگز: