Get Alerts

پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کے دوران کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز، اور پاک فوج کے مختلف کرداروں پر گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے سول اور فوجی قیادت کے درمیان بہتر رابطے اور ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ ریاستی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شفاف، باصلاحیت اور عوام دوست بیوروکریسی ریاستی اصلاحات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے نوجوان افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانتداری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حب الوطنی کو اپنی پہچان بنائیں اور قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیر تربیت افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوجی فارمیشنز کے ساتھ عملی تجربہ حاصل کیا، اور تینوں مسلح افواج کے کام کو قریب سے دیکھا۔ افسران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور پاک فوج کے مثبت کردار کو سراہا اور ان کے وژن سے متاثر ہوئے۔

ٹیگز: