Get Alerts

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی دفاع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی دفاع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے آغاز میں فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فیلڈ مارشل نے شہدا کی قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔دفاعِ وطن کے لیے جاری پائیدار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ثابت قدمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فورم نے جنگ کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی بھرپور تائید کی۔ فورم نے واضح کیا کہ  پاکستان متحمل مزاجی، مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے امن کے قیام کے لیے مکمل پرعزم ہے۔

ٹیگز: