Get Alerts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس , ملکی سلامتی، داخلی و خارجی خطرات، اور خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس , ملکی سلامتی، داخلی و خارجی خطرات، اور خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

راولپنڈی : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملکی سلامتی، داخلی و خارجی خطرات، اور خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، حالیہ دنوں میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کی جانب سے ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔فیلڈ مارشل   نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: