Get Alerts

پنجاب میں 12,500 سے زائد سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع، دوبارہ اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری

پنجاب میں 12,500 سے زائد سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع، دوبارہ اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تقریباً ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کے کنٹریکٹس میں 8 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

موجودہ توسیع کے تحت یہ ٹیچرز 31 مئی 2026 تک اپنی خدمات انجام دے سکیں گے۔ واضح رہے کہ ان کا پرانا کنٹریکٹ رواں سال 31 مئی 2025 کو ختم ہو چکا تھا۔ یہ توسیع پرانے معاہدے کی بنیاد پر دی گئی ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل میں خلل نہ پڑے۔

ٹیگز: