Get Alerts

منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے صوبے کی حالت سنبھالیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاسخت ردعمل

منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے صوبے کی حالت سنبھالیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاسخت ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آتے ہیں، انہیں پہلے اپنے صوبوں کی حالت دیکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں، کیا وہاں کی حکومت نے ان تمام متاثرین کو امداد دی؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے وزیر اعلیٰ ہر ماہ وفاق کو فنڈز کے لیے خطوط لکھتے ہیں، اور یہاں آپ شیخ چلی کی طرح بے مقصد باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کابینہ کے دو وزراء نے بھی آپ کے وزیراعلیٰ کی کرپشن کی کہانیاں سن کر استعفے دے دیے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی، اور جن لوگوں کو چندے اور امداد کھانے کی عادت پڑ گئی ہے، وہ دوسروں کو بھی یہی عادت سکھانا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: