چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے احسان مانی نےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے احسان مانی نےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
کیپشن: فوٹوبشکریہ گیٹی امیجز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب الیکشن کل پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ہوں گے ،چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے احسان مانی نے کاغذات

نامزدگی جمع کروا دیئے ۔ورڈ آف گورنر کے کسی دوسرے رکن نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔کاغذات نامزدگی کل 11:30 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں ،جس کے بعد اسی وقت سکرونٹی کرکے الیکشن کروائے جائیں گے اور چیئرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جب کہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے استعفی کے بعد سے چیئرمین کاعہدہ خالی ہے اور الیکشن کمشنر پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں،نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔