Get Alerts

شاہد آفریدی سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

شاہد آفریدی سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس میں وہ گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے پاس ہے۔ اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں گال کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی اس میں 23 مقابلے ہوں گے جو14 نومبر سے6دسمبر تک جاری رہیں گے۔ قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنی پڑی۔