Get Alerts

حکومت کا موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور

حکومت کا موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور
کیپشن: حکومت کا موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : حکومت نے موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور کر رہی ہے، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلارہی ہے۔

حکومت نے موسم کےلحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کےتعین کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلا رہی ہے جبکہ اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہو گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت کےانڈسٹریل سپورٹ پیکج سےعوام کوریلیف ملاہے اور اس پیکج سے سرپلس کیپسٹی کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے۔