ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا ٹارگٹ

ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا ٹارگٹ

لاہور:ایشیا کپ ون ڈے کے چوتھے میچ میں بنگلادیش   نے افغانستان کو جیت کے لیے 335 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ بنگلا دیش کی ٹیم نے مہدی حسن اور نجمل حسین کی شاندار سنچریوں کی بدولت افغانستان کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔


ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔


بنگلادیش کے محمد نعیم 28 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند کا شکار ہوئے / توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں سکور کیں۔مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔


اس کے علاوہ  مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔


ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہاتھا  کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا سکور دینے کی کوشش کریں گے۔افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی  کاکہنا تھا کہ  ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں