ایشیا کپ ، بنگلادیش  نے بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

ایشیا کپ ، بنگلادیش  نے بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

کولمبو: ایشیا کپ کے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ ایشیا کپ 2023  کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ  میں  بنگلادیش نے بھارت  کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے  بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا ۔

بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلا دیش کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  تنزید حسن نے 13، انعام الحق نے 4،شکیب الحسن نے 80 ،مہدی حسن 13،توحید54،نیسم44،مہدی حسن29،تنزیم حسن شکیب نے14 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کی طرف سے  محمد شامی نے بائولنگ کرتے ہوئے 2وکٹیں،شردل ٹھاکر نے 3 ، پرادیش کرشنا  نے ایک، اکشر پاٹیل نے  ایک، رویندر جدیجہ نے ایک  وکٹ لی۔  


  سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئیں تھیں  بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی سکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس  کے بعد  تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں