Get Alerts

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب :  پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی، بدھوانہ، جھنگ اور ضلع چنیوٹ میں امدادی کارروائیاں دن رات جاری ہیں، جن کے دوران سینکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کی مدد سے متعدد خاندانوں کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ علاقوں تک پہنچایا۔ ان کارروائیوں میں بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کو بچایا گیا، جبکہ متاثرہ افراد کے مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔

پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں متاثرین کو راشن، کپڑے اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو اور ریلیف آپریشن اس وقت بھی جاری ہے، اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں زندگی بچانے والی امداد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریاستی اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

ٹیگز: