Get Alerts

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری

بہاولپور : بہاولپور، علی پور اور لودھراں: پاک فوج اور سول انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر رہی ہیں۔ دریائے ستلج کے نزدیک علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے ہنگامی امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاک فوج نے متاثرہ افراد کے لیے مفت میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں سیلاب زدگان کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ فوجی اہلکار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کی دیگر ضروریات پوری کرنے میں بھی مصروف عمل ہیں۔

کمانڈر بہاولپور کور نے امدادی سرگرمیوں اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

ریلیف آپریشن میں شامل تمام محکمے اور ادارے مل کر متاثرین کی فوری مدد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ٹیگز: