Get Alerts

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ سڑکیں بحال

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ سڑکیں بحال

پاک فوج کی جانب سے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ بھاری مشینری کی مدد سے سات مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی الوچ-پُورن سڑک کو بحال کر دیا گیا ہے، جو کہ 20 کلومیٹر طویل ہے۔

ریسکیو آپریشن کے بعد پُورن گاؤں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے، اور مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شانگلہ اور بونیر میں پاک فوج کے انجینئر کور کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں جو سیلابی علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ پیر بابا بائی پاس کو بھی ریسکیو آپریشن کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید برآں، پاک فوج کی ٹیموں نے پیر بابا بازار میں عوامی سہولت کے لیے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا، تاکہ معمولات زندگی جلد بحال ہو سکیں۔

ٹیگز: