اسلام آباد: پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور خاص طور پر باجوڑ میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے۔
سیلاب زدگان نے پاک فوج کی امدادی ٹیموں کی آمد پر “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے بلند کیے۔ پاک فوج کا یہ آپریشن متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے تک جاری رہے گا۔