Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں گھل مل گئیں، خواتین کو تحائف دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں گھل مل گئیں، خواتین کو تحائف دیے

ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں وہ سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔

وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے گپ شپ کی اور مختلف تعلیمی سوالات بھی پوچھے۔ مریم نواز نے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائے، چاکلیٹ، بسکٹ، وردی پیک اور دیگر تحائف تقسیم کیے۔

انہوں نے خواتین کو ملبوسات سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی پیش کیں اور متاثرہ خاندانوں کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ نے ٹینٹوں میں صفائی اور سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر امدادی کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ کو انتظامات سے آگاہ کیا۔ مریم نواز نے بچوں کے لیے کھانے، دودھ اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔

دورے سے قبل وزیراعلیٰ کو ہیڈ محمد والا پر سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔