کراچی:حکومتِ سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ان دو روز کے دوران تمام سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات ادارے، ایمرجنسی سروسز اور دیگر اہم خدمات سے وابستہ اہلکار ان تعطیلات سے مستثنیٰ ہوں گے اور معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی 6 ستمبر (12 ربیع الاول) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے جاری کردہ کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں ملک بھر میں چھٹی کا حکم دیا گیا تھا۔