Get Alerts

آخری ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

آخری ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

برمنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی ہے، جہاں کھلاڑی ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

قومی سکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا بھی شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے برمنگھم پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔

پاکستانی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ قومی ٹیم اب آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے اور اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: