بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، سری لنکا کے خلاف سیریز ان کے کیریئر کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے دوران مشرفی مرتضیٰ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی، 15 سے 16 سالہ کیریئر کے دوران بی سی بی حکام، فیملی، دوستوں، ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور مداحوں کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔
مشرفی مرتضیٰ ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور ان کی اگلی آسائنمنٹ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز ہے جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ مشرفی کی زیر قیادت بنگلہ دیشی ٹیم نے 26 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں سے 9 میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم فتح یاب رہی۔