بی آر ٹی پشاور کے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے تاخیر ہوئی ، پرویز خٹک

بی آر ٹی پشاور کے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے تاخیر ہوئی ، پرویز خٹک
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ۔ک

ے پی کے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ تاخیر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پراجیکٹ میں صوبائی حکومت کا کردار صرف اس منصوبے کی نگرانی کا تھا۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ بی آر ٹی کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت صرف چھ ماہ تھی تاہم اس منصوبے میں مختلف عوامل کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی علاقے کے لوگوں کے لئے میگا ویلفیئر منصوبہ ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے ۔