حکومت نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

 حکومت نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد : پاکستان نے این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا گیا، این ایف سی پر خلاف آئین کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، این ایف سی پرترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بناسکتے ہیں، وفاق اورصوبوں میں بجلی نقصانات مشترکہ طور پر برداشت کرنے کی حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے، سکیورٹی سے متعلق اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں