پی ٹی آئی نے ججز خط پر انکوائری کمیشن کا حکومتی اعلان مسترد کردیا

 پی ٹی آئی نے ججز خط پر انکوائری کمیشن کا حکومتی اعلان مسترد کردیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کا حکومتی اعلان مسترد کر دیا ہے۔ 
کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں عدلیہ کے حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

 پی ٹی آئی نے معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کےخلاف ایک فردِ جرم ہے۔پارٹی نے اس معاملے کو شفاف اور کھلی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ کے اوپن بینچ کو بھیجنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔

مصنف کے بارے میں