ٹرین حادثہ پر شیخ رشید نے قوم سے معافی مانگ لی

ٹرین حادثہ پر شیخ رشید نے قوم سے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدا حمد نے ٹرین حادثہ پر قوم سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری 18 گھنٹے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں۔شیخ رشید نے کہاکہ مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دس مزید فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے پی ایس او کا کام ریلوے کو دلوا دیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے۔انہوں نے کہاکہ گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔

شیخ رشید نے جہانگیر ترین کے معاملے پر شاعری کی زبان میں بھی تبصرہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں پی ایس او کا بھی کام دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے، گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔