سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر بے قابو، تاریخ کی بلند ترین سطح پر 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر بے قابو، تاریخ کی بلند ترین سطح پر 

کراچی : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر3.46  پیسے مہنگا ہو کر 288.50 روپے پر پہنچ گیا ۔ 

فاریکس ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو  ڈالر 290 روپے پرفروخت کر رہے ہیں ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے مہنگا، 291 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ 

2 مارچ 2023 کو انٹر بینک میں ڈالر 285.09 روپے پر بند ہوا تھا ۔اسحاق ڈار کے ملک میں آنے کے بعد ڈالر 58.37 روپے بڑھ چکا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں ڈالر 105.50 پیسے بڑھ چکا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں