اسلام آباد : ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جب ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 214500 روپے پر بند ہوئی۔
نیو نیوز کے مطابق منگل کے روز سونے کی قیمت میں 5000 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ تو ڈالر کی قیمت میں اضافہ تھا جس میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں ہونے والی سرمایہ کاری نے بھی اس کی قیمت میں اضافہ کیا۔