شاہ رخ خان کو کوئی قانونی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کو کوئی قانونی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

ممبئی:شاہ رخ خان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنگ خان کو کسی بھی قسم کا  قانونی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل یہ  خبر منظر عام پر آئی تھی کہ شیو نگ کریم کا اشتہار کر نے پر معروف اداکار شاہ رخ خان کولیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔تاہم اب شاہ رخ خان کےترجمان  نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتا یا کہ شاہ رخ خان کو کوئی لیگل نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ یہ خبر صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان بتائی گئی کریم کے برانڈ  ایمبیسڈرنہیں ہے۔ شیونگ کریم برانڈ اور شاہ رخ خان کے درمیان معاہدہ 2016 میں ہی ختم ہو گیا تھا اورتاحال شاہ رخ خان کے خلاف کوئی لیگل نوٹ جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ بھوپال کےشہری راج کمار نے شکایت کی تھی کہ اس کے چہرے پر دھبے پڑ جانے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ شاہ رخ خان ہیں ۔ کیونکہ اس کے چہرے پر شیونگ کریم استعمال کرنے کی وجہ سے دھبے پڑے ہیں اور اس شیو نگ کریم کا اشتہارمعروف اداکار شاہ رخ خان نے کیا تھا۔راج کمار نے کیس دائر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے جانچ پڑتال کے بنا غیر معیاری کریم کو بھارت کی بہترین کریم قرار دیا تھا۔جس کے استعمال سے اس کے چہرے پر دھبے پڑ گئے تھے۔ اس نے اپنے درخواست میں کہا ہے کہ اس کا علاج گورنمنٹ ہسپتال سے کروایا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔