عمران خان کے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہوگی

عمران خان کے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہوگی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے سے قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب میں بتایا تھا کہ وہ قومی خزانے کی بچت کے لیے وزیراعظم ہائوس کا استعمال نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:چودھری شجاعت حسین کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
 
 
ایک رپورٹ کے مطابق اگر عمران خان وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کریں تو قومی خزانے کو 2 ارب روپے کی بچت ہوگی , ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہائوس کے علاوہ سپیکر ہائوس کو بھی اپنی ذاتی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف نے دو دہائیوں پہلے وزیر اعظم ہاؤس کی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ وزیر اعظم ہاؤس کو مغل دور کے شاہی محلات کی طرز پر تعمیر کیا گیا تھا ,  5 وسیع باغیچے اور پھلوں کا ایک بڑا باغ وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔ کئی تالاب، بڑا ہال، کمیٹی رومز بھی وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 
 
 
وزیر اعظم ہاؤس میں ملازمین، محافظ، پولیس و دیگر عملے کی رہائش گاہیں بھی احاطے میں قائم ہیں۔ 50 افسران پر مشتمل پروٹوکول دستہ آؤ بھگت کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ شاہی عمارت کی حفاظت پر سالانہ 980 ملین روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کے لیے 700 ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150 ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم،تحائف پر خرچ کیے جاتے ہیں ,  وزیر اعظم ہاؤس کی سالانہ تزئین و آرائش پر 15 ملین خرچ ہوتے ہیں۔